ناقص ہوٹلوں،ملک شاپس،فوڈ سٹالز کی شامت آگئی

11 Feb, 2020 | 04:45 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو صاف اور صحت مند کھانا یقینی بنانے کی ٹھان لی،شہر بھر کے  ناقص ہوٹلوں،ملک شاپس،فوڈ سٹالز کی شامت آگئی ۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں صحت دشمن مافیا کے خلا ف گرینڈ آپریشن، 6فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،قوانین کی خلاف ورزی پر 2 سیل،20ہزار کلو ناقص مال تلف، ناقص انتظامات پر 2 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی ۔

2 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانہ 6ہزار 900 کلو پاپڑ، 4 ہزار کلو مصنوعی فلیورز، 4ہزار کلو جعلی پیکنگ، 3ہزار کلو نمکو،2 ہزار کلو کیک رس اور ویفرز تلف، سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں سوویرن ڈسٹربیوٹرز اینڈ گولڈ سٹوراور کونٹیج گولڈ سٹور کو سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ کاکروچ، چھپکلیوں کی بھرمار اور خام مال کو زمین پر بغیر ڈھانپے رکھنے پر گولڈ سٹورز کو سیل کیا گیا۔ سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں گلیشیئرپرائیویٹ لیمیٹڈاور ارشد انٹر پرائزز کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر شاہی انٹرپرائزز اور، ریموکسین انٹرپرائزز کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔پنجاب میں ناقص خوراک کا دھندہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزیدخبریں