(عابد چودھری)شہر میں لڑائی کے واقعات میں نوجوان نسل اس کی بھینٹ چڑھ رہی ہے، والدین بے سہارا اور بچے یتیم ہوجاتے ہیں،نصیر آباد میں نوجوان کو قتل کردیا گیا۔
اسلام میں انسانی جان کی قدر و قیمت کا ندازہ اس سے لگایا جا سکتاہے کہ اس نے بغیر کسی وجہ کے ایک فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے،عصر حاضر میں بھائی غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کر رہا توبہن اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے بھائی کو قتل کر رہی، باپ بیٹے کو قتل کر رہا ہے بیٹا باپ کو قتل کر رہا، شوہر اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کی جان لے لیتا ہے اور بیوی اپنے بیٹوں، بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کی جان لے لیتی ہے، بھائی بھائی کا دشمن بنا ہوا ہے۔
ان خوف ناک واقعات میں لاکھوں بچے یتیمی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،نصیر آباد میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان کو فائر مار کر قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کوگرفتارنہیں کیا جس پر پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی،اہل علاقہ اور ورثا نے فردوس مارکیٹ چوک میں احتجاج کیا،ورثاکاکہنا ہے کہ پولیس ملزم کوگرفتارنہیں کررہی۔
احتجاجیوں نے چاروں طرف سے فردوس مارکیٹ کو بند کر دیا ہے،فردوس مارکیٹ مارکیٹ سے لے کر کلمہ چوک ٹریفک مکمل جام ہے،فردوس مارکیٹ کو چاروں طرف سے سے آگ لگا کر بند کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ نوجوان کو قتل پھوپھی نے کروایا، مقتول گھر میں سورہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ جمع ہوگئے، واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ کے بعدپولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
لواحقین کا کہناتھا کہ ہمیں انصاف دلایا جائے پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی، ورثا نےملزمان کو گرفتار نہ کرنے پرپولیس کےخلاف شدید نعرے بازی کی، آگ جلا کرسٹرک کوبند کردیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔