ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی تا آٹھویں جماعت تک امتحانی نظام تبدیل

پہلی تا آٹھویں جماعت تک امتحانی نظام تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نےنرسری سے آٹھویں جماعت تک کےامتحانی نظام میں اصلاحات متعارف کروا دیں،نئی امتحانی اسیسمنٹ پالیسی فریم ورک کا اطلاق نئےتعلیمی سال 2020-21 سےہوگا۔
 تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے آنے والے سال میں  نرسری سے آٹھویں جماعت تک کےامتحانی نظام میں اصلاحات متعارف کروا دیں،اس سے قبل پنجاب ایگزمینیشن کمیشن پانچویں اورآٹھویں جماعت کا امتحان منعقد کراتا تھا،سابقہ امتحانی نظام جوکہ بلوم ٹیکسانومی پر مبنی تھا،اسکی بجائے " سائنس اور ریاضی کے جدید رجحانات " کےجائزہ سکیم کےمطابق نظام متعارف کرایا جائےگا۔

حاصل شدہ نتائج پر مبنی معلومات سے اساتذہ اور ریسرچ سکالرز استفادہ کرسکیں گے،آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر انعام اللہ بھٹی کا کہنا ہےکہ امتحانی نظام میں تبدیلی خوش آئند ہے،انکا کہنا تھا کہ پالیسی کے متعلق اساتذہ کو تربیت بھی فراہم کی جائے۔

علاوہ ازیں لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحان 2020 کیلئے رولنمبر سلپ جاری کردی،ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی کے مطابق امتحانات کا آغاز 22 فروری سے ہوگا،رواں سال امتحان میں 240894امیدوران شرکت کر رہے ہیں،سجاد علی بھٹی نے مزید کہا کہ رول نمبر سلپس کے حصول کے لیے ریگولر طالب علم اپنے ادارے سے رابطہ کریں گے، پرائیویٹ طالب علموں کو رول نمبرسلپ انکے اڈریس پر ارسال کر دی گئی ہیں۔

بورڈ ذرائع کا کہنا ہے امتحانات میں نقل کرنے کی کسی صورت گنجائش نہیں ہے طلباء اپنی تیاری مکمل کریں،نقل کرنے والے طلباءکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer