مراد راس کا سکول ایجوکیشن میں ناکامی کا اعتراف

11 Feb, 2020 | 03:04 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ سکول ایجوکیشن پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ لیکن ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں آتا۔

انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیرو روپے کاسٹ سے ایپلی کیشن بنوائی جس پر گھر بیٹھے ٹیچر بغیر رشوت تبادلے کراسکتے ہیں، آن لائن ٹرانسفر سے 2 سے 3 ارب کی کرپشن ختم ہوئی، سال کے آخر تک ٹیکنالوجی کے زریعہ اساتذہ کی پرموشن ، چھٹیاں اور حاضری بھی اون لائن کریں گے۔

مراد راس نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعہ اساتذہ کق درست ڈیٹا اور معلومات  اکٹھی کی گئی،  سکولوں میں بھی طلباء کیلئے شارٹ کورسسز کا آغاز کرایا جائے گا،  سکولوں کے بچوں کو بھی شارٹ کورسسز کروا کر انھیں ہنر مند بنایا جائے گا، پی این وائے کے تحت گریجویٹ کرنے والے طلباء کو مبارک آباد پیش کرتا ہوں۔
یاد رہے پنجاب میں اب ٹیچرز کو تبادلوں کے لئے سفارشوں کی ضرورت نہیں پڑے گی،محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے متعارف کروائی گئی ایپ میں تمام اساتذہ کا ڈیٹا موجود ہے اور اساتذہ ٹرانسفر کے لئے آن لائن اپلائی کر کے گھر بیٹھے آرڈر موصول کر سکتے ہیں،ابتدائی طور پر ضلع شیخوپورہ کے پانچ سو کے قریب ٹیچرز اس ایپ سے مستفید ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں