چینی بحران سے کس نے 21 ارب روپے کمائے؟

11 Feb, 2020 | 01:07 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت غیر سنجیدہ ،آئی ایم ایف کی غلام بن چکی ہے۔مافیائوں نے چینی کی مد میں 45 ارب روپے کمائے۔

منصورہ میں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے،حکومت نےقوم سےکیاکوئی وعدہ پورانہیں کیا، ایک ہی رات میں آپ کےپیارےنےچینی کی قیمت میں اضافہ کیا، چینی کی مدمیں45ارب روپےکمائےہیں، ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوا،روپےکوپھردھچکالگےگا،  ہماری حکومت آئی ایم ایف کی غلام بن چکی ہے،آئی ایم ایف کےکارندوں نےنیابجٹ بناناشروع کردیاہے، حکومت آئی ایم ایف کےکلرکوں سےچیزیں درآمدکرنےکیلئےاجازت مانگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نےقوم سےکیاکوئی وعدہ پورانہیں کیا، ایک ہی رات میں آپ کےپیارےنےچینی کی قیمت میں اضافہ کیا، چینی کی مدمیں45ارب روپےکمائےہیں، حکومت آئی ایم ایف کےکلرکوں سےچیزیں درآمدکرنےکیلئےاجازت مانگتی ہے۔

دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سےجمعیت علمائےاسلام کے مرکزی نائب امیرمولانا عبدالخالق ہزاروی  نے  وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم ٹاون میں نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی رہائشگاہ پر ملاقات کرنےوالوں میں مولانا حافظ احمد علی،مولانا ولی ہزاروی،مفتی محمد حامد مدنی اورمولانا محمد عاصم مخدوم شامل تھے،،اس موقع پرمیں پی پی امیر جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ بھی موجود تھے،وفد نے لیاقت بلوچ کی خیریت دریافت کی،اس دوران قائد جے یو آئی مولانا سمیع الحق مرحوم کےلیےدعا بھی کی گئی۔

مزیدخبریں