پنجاب پبلک پرائیوٹ اتھارٹی کا نئے مالی سال کا پلان تیار

11 Feb, 2020 | 12:36 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) پنجاب پبلک پرائیوٹ اتھارٹی نے نئے مالی سال کا پلان تیار کرلیا، اتھارٹی نے نئے مالی سال 2020-21 کے ترقیاتی بجٹ کا پلان پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کردیا، پنجاب میں 25 میگا پراجیکٹ پر لاگت تخمینہ 3 کھرب 23 ارب روپے لگایا گیا۔

پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت نئے مالی سال میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں روڈ سیکٹر منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے 1 کھرب 10 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس سے روڈ سیکٹر کے سات بڑے منصوبے آئندہ تین سال میں مکمل کیےجائیں گے، ہاؤسنگ کے 2   پراجیکٹس کے لیے 57 ارب روپے کا لاگت تخمینہ لگایا گیا ہے، سیاحت کے ایک منصوبے پر  73 کروڑ اور ہیلتھ کے 10 منصوبوں پر 1 کھرب 50 ارب روپے کا لاگت تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بلدیات کے 1 منصوبے پر 5 ارب جس سے پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے، ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے 2 ارب، گورننس اور آئی ٹی کے لیے 2  ارب، جبکہ صنعت کے لیے5 ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کو جاری کردہ رقم شامل ہوگی، مذکورہ فنڈز پی پی پی موڈ کے تحت سرمایہ کاروں سے حاصل کر کے منصوبے مکمل ہوں گے۔

مزیدخبریں