"اقتدار کی باریاں لینے والوں کا اب کوئی مستقبل نہیں"

11 Feb, 2020 | 10:32 AM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سڑکوں پر احتجاج نہیں پارلیمان میں قانون سازی کی ذمہ داری پوری کرے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے روشن مستقبل کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کو شکست دیں گے، کرپٹ عناصر سیاسی میدان سے مائنس ہوچکے ہیں، عوام نے انکو مسترد کردیا ہے۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنی ذات نہیں، پاکستان کے کاز کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے، ملک میں معاشی استحکام آرہا ہے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 15ارب روپے کی سبسڈی حکومت کا غر یب عوام کیلئے تحفہ ہے، (ق) لیگ کے ساتھ معاملات حل ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ قتدار کی باریاں لینے والوں کا اب کوئی مستقبل نہیں،اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کیلئے سہارے ڈھونڈ رہی ہے,اداروں میں سیاسی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اداروں کو مضبوط بنا رہےہیں۔

مزیدخبریں