پابندی کا شکار بند تھیٹر کھل گئے

11 Feb, 2020 | 12:38 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) ایبٹ روڈ پر واقع محفل تھیٹر کو گیارہ روز بند رکھنے کے بعد بالآخر کھول دیا گیا، ڈی سی لاہور کے احکامات پر تھیٹر کو ڈی سیل کرکے ڈراما کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کے احکامات پر ڈی سی لاہور نے اے سی شالیمار کو ہدایات جاری کیں اور لائسنس کی تجدید اور فحش پرفارمنس کرنے پر محفل تھیٹر کو تیس جنوری کو سیل کردیا گیا تھا، تاہم گیارہ روز بعد اب محفل تھیٹر کو دوبارہ سے ڈی سیل کیا گیا ہے اور ڈراما پیش کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس کے بعد اب محفل تھیٹر میں دوبارہ سے سٹیج ڈرامے کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔

ڈی سی لاہور نے اس سلسلے میں شہر لاہور کے تمام نجی تھیٹرز کو اپنے سالانہ لائسنس کی تجدید کروانے اور تھیٹر ایکٹ کی مکمل پاسداری کرنے کے سختی سے احکامات جاری کیے ہیں۔

یاد رہے کچھ ماہ قبل سینما گھروں میں آنے والے نوجوان لڑکے لڑکیوں کی دوران فلم نازیبا حرکات کرنے کا انکشاف ہوا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی جو سینما گھروں میں لگے نائٹ وژن کیمروں کی آنکھ میں محفوظ ہو گئی۔

سینما گھروں میں ہونے والی نازیبا حرکات وہاں لگے نائٹ وژن کیمروں کی آنکھ میں عکسبند ہو گئیں اور ان سینما گھروں کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی گئی تھی۔

مزیدخبریں