’’قوم کو مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کریں گے‘‘

11 Feb, 2019 | 09:01 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل پیدا ہوئے، قوم کو  مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔

گورنر ہاؤس میں وکلاء کے وفد سے ملاقات میں گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں شفاف احتساب قومی امنگوں کی ترجمانی ہے، ملک میں انصاف کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کو 30 ہزار ارب سے زائد کا مقروض کر دیا ہے، ملکی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ماضی کی حکومتوں کی بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شفافیات اور میرٹ کے حوالے سے حکومت کی دو ٹوک پالیسی ہے، کسی سفارش کے بغیر تمام فیصلے کیے جائیں گے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ انصاف کی بروقت فراہمی میں وکلاء کا بھی اہم کردار ہے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس اور شفافیات کی نئی مثال قائم کریں گے جرم کرنے والا اب سزا سے بچ نہیں سکے گا۔

مزیدخبریں