شہر میں ڈاکو بے لگام، پولیس خاموش تماشائی

11 Feb, 2019 | 08:18 PM

Arslan Sheikh

( عابد چودھری ) شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکو بے لگام، موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے محبوب پارک میں شعیب نامی شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی۔

شاہدرہ کے علاقے جیا بگا میں شہری شعیب کو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائںٹ پر روکا اور لوٹ مار شروع کر دی۔ واردات کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری کا پیچھا کرتے آ رہے تھے جبکہ گن پوائنٹ پر یرغمال بناتے اور پھر لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے شہری شعیب سے دس ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹا، شہری کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی اور درخواست پولیس کو دی گئی مگر پولیس کی جانب سے تاحال واردات کا مقدمہ ہی درج نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں