محکمہ سکول ایجوکیشن کاسرکاری سکولز سےمتعلق اہم اعلان

11 Feb, 2019 | 04:12 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض) لاہور کے10 سرکاری سکولوں کوماڈل سکول بنا نےکا فیصلہ کرلیاگیا،محکمہ سکول ایجوکیشن نےتعمیرومرمت کیلئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کوتخمینہ لگانےکی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں 10سرکاری سکولوں کوماڈل بنایا جائےگا،جن میں گورنمنٹ بوائزہائرسکینڈری سکول جلوموڑ،گورنمنٹ پریکٹیسنگ گرلزہائرسکینڈری سکول ٹاؤ ن شپ،گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول سمن آباد،گورنمنٹ پائلٹ گرلزہائی سکول وحدت کالونی،گورنمنٹ بوائزہائرسکینڈری سکول وحدت کالونی اور اے پی ایس شدہ بوائز اینڈ گرلز ماڈل ٹاؤن سکول شامل ہیں۔

گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول خزانہ گیٹ،گورنمنٹ بوائزہائی سکول باغبان پورہ اورکمپری ہینسیوگرلزہائی سکول وحدت روڈ کو بھی ماڈل سکول بنایا جائےگا،محکمہ سکول ایجوکیشن نےمذکورہ سکولوں کی تعمیرومرمت کیلئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کردیا۔

واضح رہےکہ صوبہ بھرمیں 360 اورہرضلع میں 10 ماڈل سکول بنائے جائیں گے۔

مزیدخبریں