موٹروےپرموجودریسٹورنٹ اورٹک شاپز کی شامت آگئی

11 Feb, 2019 | 03:13 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ٹیموں نے موٹر وے سروس ایریازکی چیکنگ کرتے ہوئےسویٹس اینڈ سپائس ریسٹورنٹ سیل،جبکہ کے ایف سی،ہارڈیز،بسم اللہ اور شیر شنواری ریسٹورنٹ سمیت 3 کو جرمانےاور5 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈمحمدعثمان کی سربراہی میں فوڈ ٹیموں نے رات گئےموٹروے سروس ایریاز کی چیکنگ کی،سیال موڑسروس ایریا پرسویٹس اینڈ سپائس ریسٹورنٹ ناقص صفائی پرسیل کردیا گیا،سیال موڑکےایف سی اوربھیرہ پرہارڈیزکودی گئی ہدایات کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا،بسم اللہ ڈیرہ ریسٹورنٹ اورشیرشنواری ریسٹورنٹ کوزنگ آلود فریزر کے استعمال پرجرمانہ کیا گیا،شیرشنواری ٹک شاپ کوناقص سٹوریج اورزائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی پرجرمانہ ہوا،علاوہازیں کلرکہار سروس ایریا میں 12 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی،3 کو جرمانے اور5 کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

کیپٹن ریٹائرڈمحمد عثمان کےمطابق روزانہ کی بنیاد پرسفر کرنے والےہزاروں افراد موٹر وے کے فوڈ پوائنٹس سےکھاناکھاتے ہیں،سروس ایریاز میں مسافروں کو محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،موٹروے اور جی ٹی روڈ کے تمام فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ جاری رہے گی۔

مزیدخبریں