سٹی42:عاصمہ جہانگیر نے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الااقوامی سطح پر بھی اپنے کام کا لوہا منوایا، امریکی سفیر ڈیوڈہیل کی جانب سےعاصمہ جہانگیر کے انتقال پراظہارافسوس کیا گیا، امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی جمہوریت اور انسانیت کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ماہر قانون اور سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر دل کے دورے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملیں، ان کی رہائشگاہ پر صف ماتم ،اظاہر افسوس کے لیے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سمیت اہل خانہ ، وکلا برادری اور عزیز و اقارب کی بڑی تعدادان کے گھر پہنچ رہی ہے۔
لاوہور میں ماہر قانون اور سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئیں ہیں۔ مرحومہ عاصمہ جہانگیر کو آج صبح دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں درد کی تاب نہ لاتے ہوئے مرحومہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ وفات کی خبر سنتے ہی مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی حالی روڈ پرواقع رہائشگاہ پر وکلا برادی ، سیاسی شخصیات سمیت اہل خانہ اور عزیز و اقارب کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار، جسٹس عظمت سعید شیخ ،چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، معروف قانون دان سلمان اکرم راجہ ،بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار محمد عابد،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس یاور علی ،معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن اور خالد رانجھا ،سپریم کورٹ کے جج عمر عطا بندیال، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی،جسٹس سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ اور اٹارنی جنرل اشر اوصاف ،بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض ،سابق جسٹس ناصرہ جاوید، ایس ایم جاوید
خواجہ سعد رفیق ، چوہدری شجاعت حسین ، خورشید محمود قصوری ، میاں منظور وٹو،سابق صدر ہائی کورٹ شفقت چوہان، سینئر لیگی رہنما طلال چوہدری ،مفتی عبدالقوی ،جسٹس منظور ملک،سابق وزیر قانون زاہد حامد،پیپلز پارٹی لاہور کے صدر میاں عزیز الرحمن چن ، وکلا برادری ، عزیز و اقارب اور اہل خانہ سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے گھر آمد اور اہل خانہ سے اظہار افسوس اور تعزیت کیا ۔ان کی تعزیت پر آئی مختلف شخصیات نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیرجدوجہد کا استعارہ تھیں۔ ان کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔
وکلا برادری اور لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے مرحوم عاصمہ جہانگیر کی وفات پر تین روزہ سوگ جبکہ پاکستان بارکونسل نے عاصمہ جہانگیرکےانتقال پرملک گیریوم سوگ کااعلان کیا ہے ۔عاصمہ جہانگیر کی میت کو عادل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مرحومہ کا نماز جنازہ بروز منگل قزافی سٹیڈیم سے ملحقہ گرائونڈ میں ادا کیا جائیگا۔