15 ہسپتالوں کے 22 آپریشن تھیٹرز میں سرجری کی سہولت معطل

11 Feb, 2018 | 10:07 PM

عطاءسبحانی
Read more!

بسام سلطان:پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز کو انفیکشن فری بنانے کی کارروائی جاری۔ صوبے کے 15 ہسپتالوں کے 22 آپریشن تھیٹرزمیں سرجری کی سہولت معطل کر دی گئی۔ ہسپتالوں کو میڈیکل فضلا ت کوٹھکانے لگانے کے درست انتظامات نہ ہونے پر نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے کے 42ہسپتالوں کی انسپیکشن کی ۔ان میں 15ہسپتالوں کے22آپریشن تھیٹرزمیں سرجری روکدی گئی۔ اس کے علاوہ صوبے کے چالیس ہسپتالوں کو اظہار وجوہ کے نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ 10 ہسپتالوں میں میڈیکل فضلات ٹھکانے لگانے کے خاطر خواہ انتطامات نا ہونے پر نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے لاہور، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، گجرات،گجرانوالہ،چکوال ،اٹک ،ملتان،بہاولپور، بہاولنگر،راجن پور،بھکر، لودھراں اورمیاں چنوں میں42سرکاری اور نجی ہسپتالوں کا معائنہ کیا۔

9ہسپتالوں کے ایک ایک آپریشن تھیٹر میں سرجر ی روک دی گئی ہے۔ان میں لاہور کا نبیل میڈیکل سنٹرسمیت صوبے کے دیگر ہسپتال شامل ہیں۔ لاہور کے پرائم کیئر ہسپتال میں بھی سرجری روک دی گئی۔ ان ہسپتالوں کوپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے یہ حکم بھی دیاہے کہ ان تمام تھیٹرزمیں صفائی کے انتظامات معیار کے مطابق یقینی بنائے جائیں۔

مزیدخبریں