پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز کالجز کے دوروں کا شیڈول جاری کر دیا گیا

11 Feb, 2018 | 09:34 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سعودبٹ:محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز کالجز کے دوروں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ افسران دورے کے دوران ایکشن پلان، تعلیمی معیار اور اساتذہ کے ساتھ والدین کی میٹنگ چیک کرینگے۔

جنوری میں اکثر کالجز میں افسران کے دورے نہیں ہوئے تھے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز کالجز کے دوسرے ڈسٹرکٹ میں دوروں کا باقائدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ڈائریکٹرز کالجز لاہور کو پیر کے روز لاہور، بدھ کے روز ننکانہ، جمعرات کو شیخوپورہ جبکہ ہفتہ کو قصور کے کالجز کے دورے کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اسی طرز پر پنجاب بھر کے ڈائریکٹرز اور ڈپٹی دائریکٹرز کا باقائدہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔افسران کو دورے کے دوران ایکشن پلان، تعلیمی معیار اور اساتذہ کے ساتھ والدین کی میٹنگ کی چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں