ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادمان اتوار بازار، گزشتہ ہفتہ کی نسبت سبزیوں کی قیمتوں میں کمی

شادمان اتوار بازار، گزشتہ ہفتہ کی نسبت سبزیوں کی قیمتوں میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعودبٹ: شادمان اتوار بازار میں سبزیاں سستی، گزشتہ ہفتہ کی نسبت پانچ سے پندرہ روپے کی کمی دیکھی گئی۔ پھلوں کے ریٹ میں صرف سٹرابری کا ریٹ 350 سے 270 پر آگیا ہے۔

شادمان اتوار بازار میں ٹماٹر 40 روپے سے30 روپے پر آگیا۔ مٹر کا ریٹ 30 روپے سے 25 روپے پر آگیا۔ آلو ایک روپے کمی کے ساتھ 17 روپے اور پیاز تین روپے کمی کے ساتھ 34 روپے پر آگیا۔60 روپے کلو والے ٹینڈے بھی 45 روپے پر آگئے۔ اسکے علاوہ کھیرا 40، گاجر 20 اور پالک 30 روپے فی کلو میں فروخت ہوتی رہی۔

پھلوں کے ریٹ میں کمی نہ ہوئی۔ کینو اور مسمی 100 روپے، سیب 130 روپے، امرود 50 روپے فی کلو جبکہ کیلا 50 روپے فی درجن میں فروخت ہوتا رہا۔ پھلوں کے ریٹ میں صرف سٹرابری کا ریٹ 350 سے 270 پر آگیا ہے۔