رضوان نقوی:ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاتر سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات جمع کرانے والے امیدواروں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کیلئے اتوار کے روز بھی کھلے رہے۔
ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاترسینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ٹیکس پروفائل کی تصدیق کیلئے کھلے رہے۔اتوار کی چھٹی کے باوجود ریجنل ٹیکس دفاتر کے افسران اور ملازمین دفاتر میں موجود رہے۔ سیکرٹری ان لینڈ ریونیو آپریشنز نے 2روز قبل سینیٹ انتخابات کی مناسبت سے ریجنل ٹیکس دفاتر کے افسران و عملہ کی چھٹی منسوخ کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا۔