لاہور شہر اور گردونواح میں موسم ابر آلود، بارش کا امکان

11 Feb, 2018 | 03:56 PM

Read more!

(سیرت نقوی) لاہور شہر اور گردونواح میں موسم ابر آلود، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سہانا کر دیا، محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق باغوں کے شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے اور موسم ابر آلود ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہریوں نے چھٹی کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 اور کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد جبکہ رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

 ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا، بارش ہونے کے امکانات بھی ہیں۔

مزیدخبریں