ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

 معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور حقوق انسانی کی کارکن عاصمہ جہانگیر 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان  عاصمہ جہانگیر  66 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، آج صبح سے ہی ان کی طبیعت خراب تھی تاہم کچھ دیر قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں حمید لطیف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جاملیں, مرحومہ کے سوگواران میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔

عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 میں لاہور میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے ابتدائی تعلیم جیزس اینڈ میری کانونٹ سے حاصل کی، 1978 میں کنیئرڈ کالج سے گریجویشن اور ایل ایل بی مکمل کیا۔ عاصمہ جہانگیر  تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1980 میں جمہوریت کی بحالی کی تحریک کا حصہ بنیں اور ڈکٹیٹر ضیا الحق کے خلاف تحریک کیلئے کام کیا، اس دوران انہیں قید و بند کی صعوبتوں کا بھی سامنا رہا۔1993 میں  ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی صدر منتخب ہوئیں۔

انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں بھی بھرپور حصہ لیا تھا اور انسانی حقوق کی ترجمان بھی مانی جاتی تھیں۔ عدلیہ بحالی تحریک میں بھی وہ پیش پیش رہیں جبکہ مارشل لاءدور میں کی گئی ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہیں 2010ءمیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ کئی انٹرنیشنل ایوارڈ بھی ملے۔