لاہور ہائیکورٹ کا بنچ، بار کے تعلقات مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

11 Feb, 2018 | 11:50 AM

Read more!

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کا بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے بنچ اور بار کے تعلقات مزید بہتر بنانے کا فیصلہ، ہائیکورٹ نے بار عہدیدار رہنے والے ججز پر مشتمل بار اینڈ بنچ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی کی منظوری کے بعد کل کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا، ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق بار اینڈ بنچ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے اور سینئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی ضلعی عدالتوں کے دورے کریں گے ، وہ بار عہدیداروں اور ججز کے درمیان بہتر تعلقات کے حوالے سے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔ بار اینڈ بنچ کمیٹی میں جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس قاضی محمد امین احمد شامل ہیں۔

 جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس شہرام سرور چوہدری سنٹرل پنجاب کی ضلعی عدالتوں اور بار عہدیداروں کے درمیان بہتر تعلقات کے لئے اقدامات کریں گے جبکہجسٹس قاضی محمد امین احمد راولپنڈی ڈویژن میں بار اور عدالتوں میں بہتر تعلقات کے حوالے سے اقدامات کریں گے۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی جنوبی پنجاب میں بار اور ضلعی عدالتوں میں بہتر تعلقات کے لئے اقدامات کریں گے۔

مزیدخبریں