صاف پانی کیس، شہباز شریف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے

11 Feb, 2018 | 11:05 AM

Read more!

 (ملک اشرف)  چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے حکم پر  وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ہیں، کہتے ہیں کہ عدالت جتنی بار بھی بلائے گی، حاضر ہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف  پاکستان کی سربراہی میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل 3 رکنی بنچ صاف پانی از خود نوٹس کیس کی سماعت آج کرے گا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صاف پانی اور ماڈل ٹاﺅن میں رکاوٹوں سے متعلق وضاحت پیش کریں گے، دوران سماعت آئی جی پنجاب، سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز اور سی ٹی او بھی پیش ہوں گے۔ عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری میں صاف پانی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے چیف سیکرٹری کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج 11 بجے طلب کیا تھا۔

مزیدخبریں