(علی ساہی) موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر، محکمہ ایکسائزنے نمبرپلیٹ کی ڈلیوری کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈائریکٹرریجن سی رانا قمرالحسن نے کہا ہے اس سسٹم کے تحت نمبر پلیٹ وصول کرنے والے شہریوں کی نمبر پلیٹ کے ساتھ تصاویر بنوائی جائیں گی، اس سسٹم سے نمبر پلیٹ کے غلط ڈلیوری میں کمی آئے گی جبکہ نمبر پلیٹ وصول کرنے والے شہری کا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر ریکارڈ میں رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے مینول ریکارڈ میں ڈیٹا کے اندراج سے مشکلات کا سامنا تھا اور نمبر پلیٹ مالکان کی جانب سے شکایات موصول ہوتی تھیں۔ اس کمپیوٹرائزڈ جدید سسٹم کا آغاز کل 12 فروری سے باقاعدہ طور پر کر دیا جائے گا۔