عمیر افضل : محکمہ اوقاف کے زیرانتظام حضرت بی بی پاکدامن کا سالانہ عرس جاری ہے ۔
آج حضرت بی بی پاکدامن سلام اللہ علیہا کے عرس کا آخری روز ہے ۔ تین روزہ عرس کے آج آخری روز مفتی قیصر نعیمی اختتامی دعا کروائیں گے۔
ملک بھر سے عرس کی تقریبات میں خواتین زائرین اور عقیدت مند شریک ہیں ، تقریبات کے دوران احاطہ دربار میں محفل حمد و ثناء اور محفل نعت منعقد کی گئی۔عرس کے دوران پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔