ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی نیوز نیٹ ورک کے سینئر کاپی ایڈیٹر حافظ نعیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سٹی نیوز نیٹ ورک کے سینئر کاپی ایڈیٹر حافظ نعیم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طلحہ اشرف:  سٹی نیوز نیٹ ورک کے سینئر کاپی ایڈیٹر حافظ نعیم کی نماز جنازہ شیرانوالہ باغ میں ادا کر دی گئی

  سینئیر صحافی حافظ نعیم  منگل کے روز ہارٹ اٹیک سے جانبر نہیں ہو سکے تھے۔
ان کے جنازہ میں عزیز و اقارب اور  اہل علاقہ کے ساتھ سینئر صحافیوں ، سٹی نیوز نیٹ ورک کے  ایگز یکٹوڈائریکٹر آپریشنز ، محمد تُراب عباس  اور تمام شعبوں کے کارکنوں نے  بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حافظ نعیم مرحوم کی نمازجنازہ بیٹے احمدنعیم نے پڑھائی ۔ ان کےایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج بعد ظہرہوگی۔ان کے ایصال ثوا ب کیلئے قل خوانی آج ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع جامع مسجد نور مصطفیٰ نواں محلہ شیرانوالہ گیٹ میں بعدنماز ظہرکرائی جائےگی۔ 
سٹی نیوز نیٹ ورک کے سینئر کاپی ایڈیٹر حافظ نعیم کومیانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کیاگیا۔

مرحوم حافظ نعیم شاندارتعلیمی کیریئرکے حامل تھے،وہ تاریخی گورنمنٹ کالج میں بھی زیرتعلیم رہے ،مرنجاں مرنج شخصیت کے مالک حافظ نعیم مارشل آرٹس میں بلیک بیلٹ بھی رکھتےتھے۔مرحوم کے بڑے بھائی منیربھٹی معروف وکیل جبکہ ان کے چھوٹے بھائی عتیق بھٹی برطانیہ میں مقیم ہیں۔

سینئر صحافی حافظ محمد نعیم نےسب ایڈیٹر  کی حیثیت سےاپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کیا اور جنگ، روزنامہ خبریں،روزنامہ پاکستان، روزنامہ وقت ،  اور دیگر کئی اداروں میں سینئر سب ایڈیٹر کی حیثیت سے  سالہا سال تک خدمات سرانجا م دیں۔ مرحوم حافظ نعیم نے اخبارات کے بعد  نیوز چینلز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، اس حوالے سے دن نیوز، نیو نیوز اور سٹی 42نیوز قابل ذکر ہیں۔