ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق پرنسپل سیکرٹر ی پنجاب اسمبلی پر جعلی بھرتیوں کا نیا مقدمہ 

سابق پرنسپل سیکرٹر ی پنجاب اسمبلی پر جعلی بھرتیوں کا نیا مقدمہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین :سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف جعلی بھرتیوں کا نیا مقدمہ درج ہوگیا ۔ 

محمد خان بھٹی نے نئے مقدمہ میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے درخواست کی ۔اینٹی کرپشن کورٹ کے جج محمد فیصل احمد نے سماعت کی ،محمد خان بھٹی کی جانب سے صادر لاہور بار منیر حسین بھٹی نے دلائل مکمل کیے، وکیل کاکہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی  میں گریڈ 1 سے گریڈ 17 تک بھرتیاں اہک ساتھ ہوئی،گریڈ 17 کی بھرتیوں کے کیس کا ٹرائل شروع ہو چکا ہے ،بھرتی کا عمل ایک تھا ایف آئی آرز بھی ایک ہونی چاہے، تھی،سیاسی مقاصد کیلیے دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ضمانت منظور کی جائے 

پراسکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے اور دلائل کیلیے مہلت طلب کی،عدالت نے ضمانت پر مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی

جبکہ پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے پہلے  مقدمے کی سماعت بھی تھی ۔اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الہٰی کو فرد جرم کیلئے پیش ہونے کا آخری موقع دیدیا۔مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی  کردی