جناح ہاؤس حملہ کیس، جے آئی ٹی نے آٹھ ملزموں کو بے گناہ مان لیا، حاجرہ نیازی گناہ گار قرار

11 Dec, 2024 | 09:00 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  جناح ہاؤس حملہ کیس میں 8  ملزموں کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔
نو مئی 2023  کو لاہور کے جناح ہاؤس پر حملہ کر کے قیمتی تاریخی نوادرات کو جلانے، لوٹ مار اور عمارت کو آگ لگانے کے مقدمہ میں جے آئی ٹی نے توصیف خانم سمیت 8  ملزموں  کوتفتیش میں بےگناہ قرار دے دیا۔

بےگناہ قرار دیے گئے افرادکے وکلا نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی جس پر  جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کرنے والی انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر انہیں نمٹا دیا۔ 

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی کو بھی گناہ گار  قرار دیا جب کہ فاطمہ حیدر، بینا ذیشان اور رخسانہ نوید تفتیش میں  قصور وارقرار  پائیں۔ 

بعد ازاں عدالت نے حاجرہ نیازی اور دیگر ملزموں کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کردی۔ 

 جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ 



مزیدخبریں