سٹی 42 : متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار اور اماراتی سفیر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
سفیر حماد عبید ابراہیم نے اسحاق ڈار کو انسانی وسائل میں اضافہ سمیت ویزا کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، کہا کہ یہ اقدامات تاخیر کو کم کریں گے اور ویزا کارروائی کو تیز کریں گے۔