شام میں باغیوں نے حافظ الاسد کے مزار کو آگ لگا دی

11 Dec, 2024 | 08:38 PM

Waseem Azmet

سٹی42: شام میں ہئیت تحریر الشام کی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد باغیوں نےسابق صدر حافظ الاسد کی  قبر کو آگ لگا دی گئی۔

فرانس کی نیوز ایجنسی   اے ایف پی نے بدھ کے روز لی گئی فوٹیج کے حوالے سے بتایا ہے کہ  معزول شامی صدر بشار الاسد کے والد  سابق صدر حافظ الاسد کے آبائی شہر قردہہ میں ان کے مزار کو  نذر آتش کر دیا گیا۔ اے ایف پی نے بتایا کہ حافظ الاسد کے مزار کو آگ لگائے جانے کی ویڈیو فوٹیج میں جنگجو بھی دکھائی دے رہے تھے تاہم  باغی جنگجو نوجوان اسے جلتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔

برطانوی غیر سرکاری ادارہ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے جنگ کی مانیٹرنگ کے شعبہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ باغیوں نے مزار کو آگ لگا دی تھی، جو  حافظ الاسد کی علوی برادری کے مرکز لطاکیہ میں واقع ہے۔ اے ایف پی کی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ مزار کے کچھ حصے جل کر تباہ ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں