شمالی وزیرستان میں 2 آپریشن، سات خارجی جہنم واصل، نائیک محمد امین شہید

11 Dec, 2024 | 08:33 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے  دو  آپریشنز میں سات خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے نائیک محمد امین بھی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میران شاہ میں کیا گیا اس آپریشن میں چار خوارج ہلاک ہوئے۔
 سپن وام میں دوسرے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کی جھڑپ میں تین خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔

اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے  نائیک محمد امین نے جام شہادت نوش کیا۔
 دونوں علاقوں کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر  نے نائیک محمد امین کی شہادت کے حوالے سے کہا ہے کہ بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں گردی کے خلاف ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔   پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 

مزیدخبریں