سٹی42: راولپنڈی صدر میں مال روڈ پر واقع پلازہ میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، البتہ تھانہ راولپنڈی کینٹ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے میں راولپنڈی صدر کے علاقے میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ ریسکیو 1122 و کی ٹیم بروقت آتشزنی کا شکار ہونے والے کمرشل پلازہ پر پہنچ گئی تھی جس کی وجہ سے تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔