زاہد چوہدری : پی ہوٹا کو ایمرجنسی ٹرانسپلانٹ کی اجازت مل گئی۔ غیر ملکی باشندوں کے آرگن ٹرانسپلانٹ کیلئے پالیسی منظور ہوگئی ۔پی ہوٹا کے مالی سال 24-2023 کے بقایا جات کی ادائیگی کی منظوری بھی دیدی ۔وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ٹرانسپلانٹ کیلئے رجسٹرڈ سرکاری و نجی ہسپتالوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ اتھارٹی نے پی ہوٹا کو ایمرجنسی ٹرانسپلانٹ کی اجازت دے دی۔ اجلاس میں غیرملکی باشندوں کیلئے اعضا کی پیوندکاری کی پالیسی کی بھی منظوری دیدی گئی ۔ اجلاس میں پی ہوٹا کو مالی سال 24-2023 کے بقایاجات کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی استعدادکار بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔