ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کا جناح ہسپتال کا دورہ؛ ری ویمپنگ منصوبےمکمل کرنے کی ہدایات

وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کا جناح ہسپتال کا دورہ؛ ری ویمپنگ منصوبےمکمل کرنے کی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری : وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ سلمان رفیق  نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔انجیو گرافی، کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج، ایم ایس نے بریفنگ دی۔ سلمان رفیق نے ہسپتال کی ری ویمپنگ کا جائزہ لیا۔
وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا ۔  سلمان رفیق نے جناح ہسپتال میں اینجیو گرافی، کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، کیتھ لیبز و دیگر شعبہ جات کا دورہ کرکے طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیرصحت نے امراض قلب کے علاج معالجے کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال کی ری ویمپنگ پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر سلمان رفیق نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو جناح ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں ۔