روس امریکہ سرد جنگ؛ روس نے اپنے شہریوں کو امریکہ جانے سے روک دیا

11 Dec, 2024 | 07:57 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  روس نے اپنے شہریوں کو امریکہ، کینیڈا اور یورپی یونین کے کئی ملکوں میں جانے سے گریز کرنے  کی ہدایت کردی۔

روس کی وزارت خارجہ نے روسی شہریوں کے لئے نئی ٹریول ایدوائزری جاری کی ہے جس مین کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظرمیں امریکہ کا سفر خطرات سے بھرا ہہوا ہے۔  امریکہ جانے والے ہمارے شہریوں کو امریکی حکام کی طرف سے نشانہ بنایا جارہا ہے، روسی شہری امریکا،کینیڈا اور یورپی یونین کےکچھ ممالک کےدوروں سے گریز کریں۔

روس کے شہریوں کے لئے نئی ٹریول ایدوائزری روس اور امریکہ کے درمیان سرد جنگ کے عروج کے سالوں کی یاد دلا رہی ہے جب دونوں ممالک کے عام شہری ایک دوسرے ملک میں جانے کے تصور سے بھی گھبراتے تھے کیونکہ وہاں پہنچتے ہی انہیں جاسوس کی نظر سے دیکھا جاتا تھا اور سخت نگرانی کے عمل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ 

اب 2024 کے آخری مہینے میں روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھی ہوئی ہے جس کی ایک وجہ یرکرین جنگ میں امریکہ اور بعض نیٹو ممالک کی طرف سے یوکرین کو خطرناک میزائلوں کی فراہمی ہے۔ روسی اور امریکی سفارت کار تسلیم کر رہے ہیں کہ یوکرین جنگ پر اختلافات کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات 1962 کے" کیوبا میزائل  بحران" کے بعد سب سے زیادہ خراب سطح پر ہیں۔

گزشتہ ماہ یوکرین نے روسی  پر  امریکی اور برطانوی میزائل چلائے تھے جن سے روس کا کچھ خاص نقصان تو نہیں ہوا لیکن روس کے امریکہ سے  تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے جس کے بعد روس نے اپنی نیوکلیئر ڈاکٹرائن تک  میں ترمیم کر ڈالی۔ اب روس یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کے سبب امریکہ یا کسی بھی ایٹمی طاقت سے الجھ سکتا ہے۔

مزیدخبریں