ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرزکی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ

ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرزکی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمیر عظمت:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

  محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے یکم جنوری سے ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے،حکام کے مطابق ڈیفالٹرز کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی،ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی تک رجسٹریشن معطل ہی رہے گی۔ ایکسائز حکام  کا کہنا ہے کہ  نادہندگان کے خلاف کاروائیوں کے لیے ناکہ بندیاں کی جا رہی ہیں،کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے گاڑی مالکان بروقت اپنا ٹوکن ٹیکس جمع کروا دیں۔