موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

11 Dec, 2024 | 07:11 PM

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد /مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے،  مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش / برفباری کی توقع ہے ۔ 

جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد/کہرا پڑنے کی توقع ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد/ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،  تاہم کوہستان، چترال،دیر، سوات،مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش / برفباری ہو سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح میں چند مقامات پرہلکی بارش / برفباری ہو سکتی ہے، جبکہ سرگودھا،فیصل آباد، جھنگ،ملتان، خانیوال،ڈی جی خان،لیہ، خانپور، رحیم یار خان،اوکاڑہ،ساہیوال، بہاولپور اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔ 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ سکھر، کشمور، جیکب آباد، موہنجوداڑو اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /برفباری کا امکان ہے ۔ 

مزیدخبریں