ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پنجاب بھر میں کتا مار مہم فوری روکنے کا حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس جواد حسن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرکے 24 دسمبر تک جواب طلب کرلیا،کتےمار مہم کے خلاف درخواست اینیمل پروٹیکشن ایکٹیوسٹ انیلہ عمیر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق کتوں کو گولی مارنا یا زہر دینا غیر اخلاقی اور غیرقانونی عمل ہے، ،درخواست گزار نے استدعا کی ہےکہ ریاستی ادارے جانوروں کے تحفظ کے لیے قومی پالیسی بنائیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کتوں کا مارنےکا عمل شہریوں کی شکایت پر کیا گیا