ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ میں عمر قید کے قیدی اب جلد رہائی پا سکیں گے

Life Imprisonment , Sharjah Jail law, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے عمر قید کی سزا کاٹنے والوں کے لئے سہولت فراہم کرنے کا نیا قانون جاری کر دیا۔ عمر قید کے قیدیوں کی مشروط رہائی شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف کے حکم سے ہو سکے گی۔

شارجہ  کی ایگزیکٹو کونسل نے عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں سے متعلق ایک نیا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں قیدیوں کو مخصوص مدت تک سزا کاٹنے کے بعد  مشروط رہائی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

 شارجہ کی ایگزیکٹو کونسل کے  اعلامیہ میں کہا ہے کہ عمر قید کے  قیدیوں کو تین چوتھائی سزا پوری کرنے کے بعد پیرول پر رہا کرنے کے لئے غور کیا جا سکے گا۔  پیرول میں کچھ پابندیاں شامل ہوں گی اور اسے ایک ماہ یا اس سے زیادہ  عرصہ تک کے لیے دیا جا سکتا ہے۔

 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمر قید کی سزا پانے والوں کے لیے، کم از کم 20 سال گزارنے کے بعد مشروط رہائی  ممکن ہوسکتی ہے۔ ایک قیدی کو مشروط طور پر رہا کرنے کا فیصلہ کرنے کا اختیار  شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف کے پاس رہے گا۔ جس کی اطلاع امارات کے پبلک پراسیکیوشن کو فراہم کی گئی ہے۔

 حکم میں پیرول دینے کی شرائط، رہائی میں ممکنہ رکاوٹیں، منسوخی کی وجوہات، متعلقہ انتظامی طریقہ کار، اور نفاذ اور اشاعت کے اقدامات کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔