سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی ، جس میں صوبہ بلوچستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر بلوچستان نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں ۔
شاہ غلام قادر نے آزاد جموں و کشمیر کے توانائی کے مسائل کے حل کے حوالے سے 23 ارب روپے کے پیکج کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم نے شاہ غلام قادر سے کہا کہ آپ اپنی بھرپور کوشش کریں کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف ملے ۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی موجود بھی موجود تھے۔