ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر توانائی استعمال میں لا کر روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں گے، مریم نواز

سولر توانائی استعمال میں لا کر روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں گے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں شمسی توانائی کی پیداوار کے بہترین مواقع موجود ہیں ، سولر توانائی استعمال میں لا کر روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شنگھائی میں جِنکو سولر کمپنی کا دورہ کیا، جہاں مریم نواز اور ان کی ٹیم کو جنکو کمپنی کی سولر ٹیکنالوجی اور معیاری سولر مصنوعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر چین اور پنجاب کے درمیان سولر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور معلومات کے تبادلے پر زور دیا گیا، جنکو سولر کمپنی کو پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کی گئی۔ 
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی ٹیم سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ کے لئے ورکنگ کرے گی ، ساتھ ہی جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں قابلِ تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے جنکو کمپنی کو سولر ٹیکنالوجی کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔ 
 وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے جِنکو سولر کو پنجاب میں گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی گئی ۔ 

 مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں عوام کے لئے سولر پینل میگا پراجیکٹ شروع ہوچکا ہے ، توانائی کی طلب اور ماحولیاتی مسائل کے پیشِ نظر پنجاب کے لئے سولر انرجی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، خصوصاً پنجاب میں شمسی توانائی کی پیداوار کے بہترین مواقع موجود ہیں ، سولر توانائی استعمال میں لا کر روایتی ایندھن پر انحصار کم کریں گے۔  سولر انرجی سے بجلی کے اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی کم کر سکتے ہیں۔ 

مریم نواز نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو سستی اور پائیدار توانائی فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے، عوامی اداروں، رہائشی علاقوں اور دیہی کمیونٹیز کو سولر انرجی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ  پنجاب کو قابلِ تجدید توانائی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔