پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک فیڈرل بورڈ کے چیئرمین تعینات

11 Dec, 2024 | 06:33 PM

روزینہ علی:وفاقی وزارت  تعلیم نےپروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک کو فیڈرل بورڈ کا چیئرمین تعینات کردیا ۔ 

 وزارت وفاقی تعلیم نے چیئرمین فیڈرل بورڈ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،ڈاکٹر اکرام علی ملک کی تعیناتی3 سال کیلئے کی گئی ہے،پروفیسر ڈاکٹر اکرام علی ملک اس سے قبل 2 دفعہ بطور چیئرمین فیڈرل بورڈ تعینات رہ چکے،ڈاکٹر اکرام علی ملک کی وفاق میں آخری تعیناتی بطور ڈائیریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات تھی۔ 

 وزارت وفاقی تعلیم کی طرف سے انہیں بطور ڈی جی ایف ڈی ای نااہلی اور غیر ذمہ داری کا الزام عائد کرتے ہوئے عہدے سے فارغ کیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں