سٹی42 : پنجاب حکومت نے مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازموں کو دسمبر کے مہینے کی نتخواہ 20 دسمبر تک ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے مسیحی ملازموں کو دسمبر کی تنخواہ دس روز پہلے ریلیز کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے متعلقہ اداروں کو بھی نوٹیفیکیشن ارسال کردیا، جس کے مطابق حاضر سروس ملازمین اور پینشنرز کو 20 دسمبر 2024 کو تنخواہیں اور پنشن ادا کردی جائیں گی۔ ہر سال کرسمس اور ایسٹر کے موقع پر سرکاری ملازمت کرنے والے مسیھیوں کے ساتھ یہ مہربانی کرنا معمول ہے۔