ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا فیوژن فارمولا؛ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مرغے کی ایک ہی ٹانگ

پاکستان کا فیوژن فارمولا؛ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مرغے کی ایک ہی ٹانگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ کا  چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے میچ اور بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے میچ  پاکستان اور بھارت سے باہر "نیوٹرل وینیوز" پر کروانے کا "فیوژن فارمولا" جسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے "پارٹنر شپ فارمولا" کا دلچسپ نام دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے گلے کی ہڈی بن گیا۔ بھارت کا کرکٹ کنٹرول بورڈ  پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی میں جس حق سے محروم کرنا چاہتا ہے، اس حق سے خود محروم نہیں ہونا چہاہتا اور پاکستان کی تجویز کا نہ تو مثبت جواب دے رہا ہے نہ اس کو قبول کرنے سے انکار ہی کر پا رہا ہے۔۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ  کیا ہے کہ بی سی سی آئی فیوژن فارمولے کے تحت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر رضامند ہو گیاہے  لیکن ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان بھارت میں ہونے والے ایونٹس کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچا تو بھارت کا کرکٹ کنٹرول بورڈ ان  سیمی فائنل اور فائنل میچوں کو بھارت سے باہر کروانے پر رضا مند نہیں ہے۔

 بھارتی میڈیا  کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کا کنرکٹ کنٹرول بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیش کردہ   فیوژن فارمولا اپنے ایونٹس پر لاگو نہیں کرنا چاہتا۔ بی سی سی آئی اس بات پر  تو راضی ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے گروپ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے۔  تاہم بی سی سی آئی نچاہتا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچے تو اسے بھارت میں کھیلنا ہو گا۔بی سی سی آئی کی یہ خواہش بنیادی اصول کے برعکس ہے کہ اگر بھارت پاکستان آ کر نہین کھیلے گا تو پاکستان بھی بھارت جا کر نہیں کھیلے گا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرے گا تو اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے حالانکہ ایسی ہی قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھارت کو بھی پاکستان آ کر چیمپئینز ٹرافی کے میچ نہ کھیلنے پر بھی ہو سکتا ہے۔

 پی سی بی نے 3 سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے فیوژن ماڈل پیش کیا، پی سی بی کا  مؤقف ہے کہ بھارت پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلےگا تو پاکستان بھی آئی سی سی کے کسی میچ کیلئے ٹیم کو بھارت نہیں بھیجےگا۔