سٹی 42 : ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو 1 لاکھ 54 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
مغلپورہ میں موٹرسائیکل سوار نے مسلسل 73 بار ہیلمٹ کی خلاف ورزی کی ، جبکہ 9مرتبہ ٹریفک سگنل، 3 مرتبہ ون وے اور 1 مرتبہ لین لائن کیخلاف ورزی کی۔ جس پر موٹرسائیکل سوار کو 86 مرتبہ خلاف ورزی پر 1 لاکھ 54 ہزار جرمانہ عائدکیا گیا ۔ موٹرسائیکل کو تھانے بند کروادیا گیا، چالان جمع کروانے کے بعد موٹرسائیکل حوالے ہوگی ۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونیوالے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ۔
سی ٹی اولاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ٹریفک رولز کی 19 خلاف ورزیوں پر ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے ۔