ویب ڈیسک : پاکستان کے 5 سال کے مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے ایلبو ٹونی سٹیپس کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
جنوبی وزیرستان سے کم عمر مارشل آرٹس کے سٹوڈنٹ سفیان محسود نے ایلبو ٹو نی اسٹپس کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔
اس سے پہلے گنیز بک کا یہ ریکارڈ بھارت کے کھلاڑی جویریہ کا تھا جنہوں نے 30 سیکنڈ میں 54 ایلبو ٹو نی اسٹپس کیے تھے۔سفیان محسود نے 30 سیکنڈ میں 79 ایلبو ٹو نی اسٹپس کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔
سفیان سب سے پہلے 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے عرفان محسود کے بیٹے ہیں۔