ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن کو تنقید کرنے اور ہمیں جواب دینے کا حق ہے، عظم نذیر تارڑ

 اپوزیشن کو تنقید کرنے اور ہمیں جواب دینے کا حق ہے، عظم نذیر تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو لشکر کشی چھوڑ کر پارلیمنٹ آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اعظم نذیر تارڑ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان اب اسمبلی میں آکر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہاں دونوں طرف سے غلیلیں چلتی ہیں، یہاں دلیل سے بات ہوتی ہے، اپوزیشن کو تنقید کرنے اور ہمیں جواب دینے کا حق ہے، تنقید ہونی چاہیے لیکن ہر بات پر نہیں، جو چیزیں ٹھیک ہو رہی ہیں اس کی تعریف بھی کیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہوگئی، انٹرسٹ ریٹ مزید نیچے آئے گا، پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ میں بہت سرمایہ کاری کی جا رہی تھی، اصلاحات کے بعد لوگوں نے سٹاک مارکیٹس کا رخ کیا جس کے بعد مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے۔