ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نومولود بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

 نومولود بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری : کمسن بچوں کو اغوا کر کے فروخت کرنے والا گروہ چوہنگ سے گرفتار  ہوگیا۔  اغواکاروں  میں خواتین سمیت 12 ملزمان شامل ہیں  جو نومولود بچے اغوا کرکے فروخت کرنے میں ملوث تھے 
ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید کے مطابق اغوا کاروں کے گروہ میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ملزمان سے 2بچے برآمد ہوئے جن کو پولیس  چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دئیے ۔اغوا کار بازیاب ہونے والے بچوں کو  23 لاکھ کے  عوض  فروخت کر چکے تھے ،ملزمان بچوں کو فروخت کرنے بس ٹرمینل پہنچے تھے۔

پولیس نے  بروقت کارروائی کرکے بچوں کو بازیاب کروا لیا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج لیا ہے اور ابھی مزید  تحقیقات جاری ہیں