ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوگرا کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پیش کرنے کا ایک اور موقع

 اوگرا کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پیش کرنے کا ایک اور موقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت، عدالت نے اوگرا کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار پیش کرنے کے لئے ایک اور موقع دے دیا۔
عدالت نے اوگرا کو آئندہ سماعت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متعلق میکنزم پیش کرنے کی ہدایت کردی، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل بینچ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی اپیل پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے دلائل دیئے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ تین سال گزرگئے مگر عدالت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا میکنزم نہیں بتایاگیا، برینٹ آئل کی قیمتیں 113 سے 74 روپے پر آگئیں مگر یہاں قیمتوں میں کمی نہیں کی جارہی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت جنوری کےدوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔