بسام سلطان: گلبرگ کے علاقے میں پارکنگ اوور چارجنگ کا بازار گرم،حکومت کی سخت ہدایات کے باوجود اوور چارجنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
تفصیلات کےمطابق عملہ لاہور پارکنگ کمپنی کی سائٹ پر جعلی پرچی دے کر اضافی پیسے بٹورنے لگا، گلبرگ مال ون ، سیکنڈ کپ کافی کے باہر اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
عملہ جعلی پارکنگ پرچی پر 100 سے 150 روپے چارج کرنے لگا، شہریوں سے 50، 100 اور 150روپے وصول کئے جانے لگے، پارکنگ ریٹس کا بورڈ آویزاں نہ ہونے سے شہریوں سےلوٹ مار جاری ہے۔