سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہےکہ نوازشریف آئی ٹی سٹی کے قیام کا مقصد پنجاب میں آئی ٹی پروڈکٹ کا فروغ ہے ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آج چین کی منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ کیا، جہاں مریم نواز نے ہانگ چی آؤ، امپورٹ کموڈیٹی، ایگزی بیشن ،ٹریڈنگ سنٹر کامعائنہ کیا، انہوں نے نمائش میں رکھی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نمائش میں پاکستانی سٹال کا بھی دورہ کیا ۔
مریم نواز کو نمائش کے مختلف شعبوں کے بارے میں بتایا گیا، انہوں نے ای کامرس کے شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔
مریم نواز نے ہانگ چی آؤ امپورٹ نمائش اینڈ ٹریڈ سنٹر میں قائم پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا ، انہوں نے پاکستان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنے والے نوجوان تاجر سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا ۔ حکام کو ای کامرس کی سٹڈی کرنے ،پنجاب میں ای کامرس کی فروغ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی کے قیام کا مقصد پنجاب میں آئی ٹی پروڈکٹ کا فروغ ہے ۔