سٹی 42 : بارش بھی نہیں ہوئی اور فضا کی آلودگی بھی کم ہو گئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
آج سہ پہر لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ شہر میں فضائی آلودگی کا اندازہ کرنے والے ائیر کوالٹی انڈیکس کی ریڈنگ آج دوپہر 184 ریکارڈ کی گئی ہے۔ سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح239 ، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح229 ، فدا حسین 190 اور سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح186ریکارڈ کی گئی ۔
لاہور میں آلودگی کے حوالے سے ایک مِتھ یہ بھی ہے کہ یہاں سڑکوں پر رش آورز میں ٹریفک کی زیادتی کی وجہ سے فضا زیادہ آلودہ ہو جاتی ہے۔ گزشتہ چند دنوں مین کئی بار یہ دیکھنے میں آیا کہ علی الصبح اور رات کو جب سردی زیادہ ہو تی ہے تو ائیر کوالٹی انڈیکس کی ریڈنگ زیادہ آتی ہے جب کہ صبح گیارہ بجے اور اس کے بعد دوپہر، سہ پہر کے وقت ائیر کوالٹی انڈیکس کافی کام ہو جاتا ہے۔